خیبرپختونخوا اسمبلی کے معطل ارکان اور ملازمین کو تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں اور تنخواہیں ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنرراج کے بعد صوبائی اسمبلی معطل کردی گئی تھیں اور11 اکتوبر سے صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ بند ہے اور ارکان معطل ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 11 اکتوبر 2026 کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے لیے سمر پر دستخط کردیے تھے۔ صدارتی اعلان میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور امن وامان کی بدترین صورت حال کے پیش نظر ایمرجنسی عوام کی جان و مال کو لاحق سنگین خطرات، سرکاری تنصیبات، بنیادی ڈھانچے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.