news Breaking News
clock

ریڈیو پاکستان حملہ کیس؛ سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

ریڈیو پاکستان حملہ کیس؛ سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کو فوجداری قانون کی دفعہ 87 کے تحت نوٹس جاری کردیے۔  پراسیکیوشن کے مطابق سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے خلاف 87 کے نوٹس گھر اور دفتر پر آویزاں کیے جائیں گے۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی پیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت فوجداری قانون کی دفعہ 512 کے تحت انہیں اشتہاری قرار دے گی۔ اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ہی سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی کو ریڈیو پاکستان کی درخواست پر نامزد کردیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق حملہ کیس میں 80 سے زائد ملزمان نامزد ہیں اور کیس کا ٹرائل زیر سماعت ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...