news Breaking News
clock

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بہت بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بہت بڑا اضافہ

ٹرمپ کی شکست پر قیمتی دھاتوں کی عالمی مارکیٹوں میں تیزی کی صورت میں خیرمقدم کیا جارہا ہے، سونے اور چاندی کے بڑھتے ہوئے کاروباری معاہدوں کے باعث عالمی و مقامی بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔ آج بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 96ڈالر کے بڑے نوعیت کے اضافے سے 4ہزار 131ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔ ملکی بازار میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت یک دم 9 ہزار 600 روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 35 ہزار 636روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8ہزار 230 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 73 ہزار 487روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے سے 52ڈالر 85سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 5ہزار 763روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 85روپے کے اضافے سے 4ہزار 940روپے کی سطح پر آگئی۔۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...