آئی ایم ایف کے بجائے مقامی وسائل اور تاجروں پر بھروسہ کیا جائے تو ملک کا قرض اتار سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
امیر جمعیت علماءاسلام مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں معروف بزنس مین اور عارف حبیب گروپ کے چیئرمین سے ملاقات کی، جس کے بعد ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ، خالد تواب، علامہ راشد محمود سومرو اور شہر کے دیگر ممتاز تاجر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور کاروباری طبقے کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدامنی کی وجہ سے سرمایہ کار خوف زدہ ہیں، جبکہ امن کے قیام سے ہی معیشت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے آئی ایم ایف پر انحصار ختم کر کے مقامی وسائل بروئے کار لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملکی تاجروں پر اعتماد کیا جائے تو ہم خود قرض اتارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2028 تک سودی نظام کا خاتمہ اب آئینی ضرورت بن چکا ہے اور اس پر عمل نہ کرنا آئین شکنی تصور ہوگا، کیونکہ اسلام کا معاشی نظام ہی ملک کی اصل ترقی کا ضامن ہے
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
Who is the world cup winner of 2023
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
Uncategorized
17
-
Politics
12
-
World News
8
-
Business and Finance
6