بلوچستان میں بلڈ ہلال احمر بلوچستان کا کثیر الاضلاع پروگرام، چار کمیونٹی تنظیمیں قائم، عوام کو صحت اور ترقی کے فوائد ملنے لگے۔
کوئٹہ (پ ر)انجمن ہلال احمر بلوچستان کے زیرِ اہتمام پاکستان بائیومنٹرین ایمپاورمنٹ پروگرام (PHEP) کے تحت بلوچستان کے دو اضلاع میں اس کی باضابطہ بنیاد رکھنے کے بعد ضلع پشین اور ضلع قلعہ عبداللہ کے دور افتادہ دیہات میں چار کمیونٹی پیس آرگنائزیشنز عمل میں لائی گئی ہیں۔
یہ تنظیمیں ضلع پشین کے کلی کاکڑ خیزی اور کلی تازہ حبیب، ضلع قلعہ عبداللہ کے کلی مولوی عطا اللہ شیرانی اور کلی احمد خان گلستان میں قائم کی گئی ہیں۔ ان علاقوں کو اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ یہ دیہات بنیادی سہولیات سے محروم اور دور افتادہ ہیں، جہاں کمیونٹی کی منظم رہنمائی کی اشد ضرورت تھی۔
ان سی پی اوز کا بنیادی مقصد زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ایک مضبوط کمیونٹی تشکیل دینا ہے، ان کمیونٹیز میں خواتین، مرد، نوجوان، قبائلی سرکردہ افراد، اساتذہ کرام اور مقامی نمائندگان کو شامل کیا گیا ہے، تاکہ ہر طبقے کی آواز پروگرام میں شامل ہو سکے۔
یہ کمیٹیاں علاقے میں چلنے والے پروگرام کے تحت صحت، معاشی ترقی اور تنظیمی ترقی کے حوالے سے سرگرمیوں کی تکمیل میں بھرپور مدد فراہم کریں گی۔ صحت کے شعبے میں آگاہی، معاشی ترقی میں روزگار کے مواقع اور تنظیمی ترقی میں کمیونٹی کو منظم کرنے اور ان کی استعداد میں اضافے کی ترجیحات شامل ہوں گی۔
مزید برآں ان سی پی اوز کا اہم مقصد پروگرام کے فوائد سے تمام آبادی کی یکساں شرکت اور بنیادی سہولیات تک بہتر رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ ان اقدامات سے نہ صرف مقامی آبادی میں احساسِ ملکیت پیدا ہوگا بلکہ ترقیاتی سرگرمیوں میں زیادہ مؤثر اور پائیدار ثابت ہوں گی۔
مستقبل میں کمیونٹی اور اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گی۔ انجمن ہلال احمر بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ سی پی اوز علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.