news Breaking News
clock

مذاکرات کے روز معاہدہ ہوجاتا تو آج ایمرجنسی نافذ نہ ہوتی: محسن نقوی

مذاکرات کے روز معاہدہ ہوجاتا تو آج ایمرجنسی نافذ نہ ہوتی: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آئین کے دائرے میں رہ کر اقدامات کیے، مذاکرات کے دوران دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق نکات پر اتفاق اور 6 ترامیم کی تجاویز بھی قبول کی گئیں، تاہم آخری مرحلے پر معاہدہ نہ ہونے کے باعث 2 روز کی محنت ضائع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے روز معاہدہ ہوجاتا تو آج ایمرجنسی نافذ نہ ہوتی، حکومت نہیں چاہتی تھی کہ ایمرجنسی لگے۔ منگل کو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر بحث ہوئی، جس کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنے اپنے مؤقف پیش کیے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...